آئینی ترامیم کی منظوری کا مشن، مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئینی ترامیم کی منظوری کا مشن ابھی تک جاری ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کو منانے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد حکومتی وفد رخصت ہوا جس کے فوری بعد پی ٹی آئی کے شبلی فراز، اسد قیصر مولانا کے گھر پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی وفد نے مولانا سےآئینی ترامیم کے مجوزہ پیکج پر تبادلہ خیال کیا، وفد آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد کو ساتھ رکھنے پر آمادہ کرے گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنےگی، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کی گرفتاری پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی کا کام ارکان کے حقوق اور پارلیمان میں ذمہ داریوں کو دیکھنا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف آج کسی بھی وقت فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جا سکتے ہیں، نوازشریف بعض معاملات پر خود فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News