چیمپئنر ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پینتھرز کی ٹیم کو مارخورز کے ہاتھوں 160 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل آباد میں شروع ہونے والے اس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مارخورز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی ٹیم 34.5 اوورز میں 187 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عماد بٹ پینتھرز کے کامیاب ترین بیٹر تھے جنہوں نے 77 رنز بنائے۔
مبصر خان 33، اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بنا سکے۔
مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 ، شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پینتھرز نے ٹاس جیت کر مارخورز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، مارخورز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔
مارخورز کے کامران غلام نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عبدالصمد نے 62 ، افتخار احمد 57 اور کپتان محمد رضوان نے 45 رنز بنائے۔
پینتھرز کی جانب سے مبصر خان اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News