Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، جو بائیڈن

Now Reading:

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، جو بائیڈن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں۔

جب صدر بنا اس وقت مسائل اور غیر یقینی صورتحال تھی، بطور نائب صدرعراق میں جنگ ختم کرنے کی ذمہ داری نبھائی، بطور صدر افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے رہنماؤں کو عالمی مسائل پر تشویش ہے، امید ہے تمام مسائل کا حل نکال لیں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو جنگ اور بھوک کا سامنا ہے، یوکرین میں پیوٹن کی جنگ ناکام ہو چکی ہے، میری ہدایت پر امریکہ نے روسی جارحیت کیخلاف یوکرین کا ساتھ دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج جو فیصلہ کریں گے آنے والی دہائیوں پر اس کا اثر ہو گا، ہم یوکرین کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق یوکرین کو امن کا حق ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہئے، غزہ کے شہری اور یرغمالی ہولناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

غزہ میں صورتحال خراب مگر سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کو روکنا ہوگا، مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، لبنان کی صورتحال کا سفارتی حل نکالنا ہو گا، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔

فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہئے، غزہ کے شہری اور یرغمالی ہولناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، غزہ میں صورتحال خراب مگر سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کو روکنا ہو گا۔

مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، لبنان کی صورتحال کا سفارتی حل نکالنا ہو گا، غزہ میں ہزاروں فلسطینی اور بچے انتہائی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صرف غزہ نہیں سوڈان میں بھی بحران کو ختم کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر