سندھ حکومت نے تمام محکموں سے مختلف منصوبوں کے لئے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
حکومت سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کا ہنگامی مراسلہ جاری کردیا۔
ہنگامی مراسلے میں کہا گیا کہ 2016 سے 2024 تک مختلف منصوبوں کے لئے خریدی گئی گاڑیوں کی تمام تفصیلات فوری جمع کروائیں۔
سندھ حکومت نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ایک روز میں گاڑیوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سخت کاروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News