پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انتظامیہ نے خلاف ورزی پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی نے انتظامیہ کے ساتھ طےشدہ وقت ختم ہونےکے باوجود جلسہ جاری رکھا، جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے کارروائی کی۔
جلوس کے شرکا نے پولیس پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے جلوس کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی اوراسلام آباد انتظامیہ کے درمیان 4 سے7 بجے تک جلسے کا وقت طے ہوا تھا، انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی نے7 بجے جلسہ ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آئندہ جلسے کی اجازت سے پہلے معاہدہ توڑنے کی مثال سامنے رکھیں گے۔
6 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی انتظامیہ کو بجے آگاہ کر دیا تھا کہ جلسے کا وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹہ رہ گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کر کے آنے والے جلوس کے شرکا نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا جس سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News