کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی ماڈل کار کا افتتاح کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ کیا۔
جدید کیمروں اور ٹولز سے لیس ماڈل کار کے معائنے پر سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 4 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
سیف سٹی پروجیکٹ مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کریں گی۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پراجیکٹ اہم ہتھیار ثابت ہو گا۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا مزید کہنا تھا کہ موثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردارمفید ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News