Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ

Now Reading:

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم ہو گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز بھی نمٹا دیئے گئے، اسلام آباد میں 14 ہزار 673 کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848، رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 اور شادمان سے 11 ہزار 490 کیسز کلئیر کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار 400 اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔

ہوم ڈیلیوی کے لیے 5 ہزار 650 اور 15 ہزار 848 ارجنٹ پاسپورٹس شہریوں کو موصول ہو چکے ہیں۔

Advertisement

سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 972 نارمل اور 41 ہزار 712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیر ہو چکے ہیں۔

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک صفر کر دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں پاسپورٹ اجراء کے حوالے سے بیگ لاک جلد ختم ہوجائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹس کا اجراء بروقت یقینی بنانے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر