Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد ایک بار پھرمنظرعام پر

Now Reading:

پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد ایک بار پھرمنظرعام پر
پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد ایک بار پھرمنظرعام پر

پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد ایک بار پھرمنظرعام پرآگئے۔ افغان عبوری حکومت کے اقتدارمیں آتے ہی افغان سرزمین عالمی دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گئی۔

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔  ناقابل تردید شواہد کی بنا پر فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نورولی اور سرغنہ مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آ گئے۔

مختلف پکڑے جانے والے خوارج اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پرسرغنہ نور ولی محسود اور سرغنہ مزاحم کا افغانستان میں رہائش کیلئے افغان سرکاری سپیشل پرمٹ سامنے آگیا۔ خوراج کے سرغنہ نور ولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ ایشو کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق نورولی کو فیلڈر۲۰۰۵ ماڈل گاڑی بھی دی گئی ہے۔ نور والی کو سرکاری افغان کارڈ کے مطابق دو بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

نور ولی کو ایک کلاشنکوف نمبر 91442 جبکہ دوسری روسی ساخت کی کلاشنکوف نمبر 96280490 رکھنے کی بھی اجازت ہے۔ خوراج کے سرغنہ مزاحم کا افغانستان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ بھی منظرعام پر آگیا۔ مزاحم کا اسپشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو ایشو کیا گیا۔

Advertisement

مفتی مزاحم کو جاری کردہ پرمٹ کابل اورافغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے۔ مزاحم کو بھی نور ولی کی طرح حیران کن طور پر گاڑی اور ایک ایم فور، ایک ایم سکسٹین، دو کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔

افغان عبوری حکومت کی جانب سےخصوصی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد خوارج کی افغانستان میں اسلحہ کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت ہے۔  حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنتہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے گئے۔ افغان عبوری حکومت کو فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے۔

گزشتہ دنوں افغانستان کے آرمی چیف نے یہ بیان دیا کہ حکومت پاکستان نے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کئے جبکہ حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ اِن دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان عبوری حکومت خارجی دہشت گردوں کو پاکستان میں دہشتگردی کی مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔

اس وقت بھی فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد اوران کی سینئر قیادت افغانستان میں موجود ہے۔ فتنتہ خوارج کے تربیتی مراکزاور انکی لاجسٹک بیس افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ فتنہ الخوارج کی افغانستان کی طرف سے اس واضح سہولت کاری کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔

یہ ناقابل تردید شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ فتنتہ الخوراج کی سینئر قیادت افغانستان میں آزادانہ رہ رہی ہے۔ اس حوالے سے بار بار پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ناقابل تردید شواہد کے باوجود افغان عبوری حکومت ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ خوارج افغانستان میں اب بھی موجود ہے اور اس کے ناقابل تردید شواہد بار بار پیش کئے جا چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان خوراجیوں کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے،  ضرورت پڑنے پر ان خوارج کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے فوری داخل کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ فتنتہ الخوراج کے کمانڈرز کی افغان عبوری حکومت کے عہدیداران سے ملاقاتوں کے ناقابل تردید شواہد پہلے بھی منظرعام پرآچکے ہیں۔ ان ٹھوس اورناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کا دوغلا پن اورگھناؤنا کردارعالمی دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

ان واضح شواہد سے یہ واضح ہے کہ افغان عبوری حکومت خارجی ٹولے کودہشتگردی میں مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔ افغان عبوری حکومت کا فتنتہ الخوارج کو پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں مکمل سہولت کاری فراہم کرنا عالمی اور خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
کشیدگی نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام
اسرائیلی فوج کا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ سے زمینی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر