سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آمنہ بلوچ پاکستان کی 33 ویں سیکٹری خارجہ ہیں۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اسلام آباد سمیت بیرون ملک پاکستانی مشنز میں اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کر چکی ہیں۔ آمنہ بلوچ چین میں بطور قونصل جنرل سفارتی ذمہ داریاں ادا کر چکی ہیں۔
آمنہ بلوچ ملائشیا میں بطور ہائی کمشنر ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ یورپی یونین بیلجیم اورلکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔
آمنہ بلوچ نے سابق سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ آمنہ بلوچ پاکستان کے لیے سفارت کاری کا 30 کا تجربہ رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News