وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت فی لیٹر 158 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 ایام کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News