Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ

Now Reading:

وزیرِ اعظم کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا

عشائیے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے شرکت کی، وزیراعظم نے عشائیے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس کے فضل کے طفیل ملک وقوم کے لئے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو جدوجہد ہم نے اپریل2022 میں شروع کی تھی، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ نہ صرف کامیابی سے ہم کنار ہوئی بلکہ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت نہ صرف معیشت مستحکم ہوئی بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے، خادمِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عوام سے عہد کیا تھا کہ انکی پریشانیوں کو کم کر کے ہی دم لیں گے۔

حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کی خوشحالی کی صورت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عام آدمی کی زندگی کو آسان اور اسکی معاشی خوشحالی کے بغیر پاکستان کی ترقی کے ہدف کا حصول ممکن نہیں۔

 معیشت کی ڈیجیٹائز یشن حکومت کی اولین ترجیح ہے ؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائز یشن کا آغاز اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے، بجلی کے بلوں کے حوالے سے غریب اور کم  آمدنی والے طبقات کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

حکومتی حجم کم  کرنے اور خرچے میں کمی کے حوالے سے رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائیزنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو معاشی مشکلات سی نکالنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، کل ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس نے دوبارہ سر اٹھایا ہے؛ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement

اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز نےحالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا، اتحادی جماعتوں کے ارکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر