وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا ہے۔
ساجد مہدی کابینہ ڈویژن کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر جبکہ احمد عتیق انور کو موسمیاتی تبدیلی کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
راجہ اسامہ سرور دفاعی پیداوار اور میاں خان بگٹی پٹرولیم ڈویژن کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیئے گئے۔
عامر طلال پاور ڈویژن، فرح ناز اکبر وفاقی تعلیم اور شذرہ منصب علی کو خارجہ امور کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔
صبا صادق انسانی حقوق، دانیال چوہدری اطلاعات، درشن بحری امور اور عثمان اویسی ریلوے کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیئے گئے۔
شاہد عثمان صنعت و پیداوار، انوارالحق امور کشمیر کے اور کھئیل داس کوہستانی کو فوڈ سیکیورٹی کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شمشیرعلی مزاری مذہبی امور اور گل اصغر کو مواصلات کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News