گزشتہ رات ایک دوسرے پر طنز و تنقید کے نشتر چلانے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے نائن الیون یادگار پر ایک ساتھ حاضری دی۔
امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے دہشت گردی کے حملے نائن الیون کی آج 23 ویں برسی ہے، ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دونوں صدارتی امیدواروں نے نائن الیون کی یادگار پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ شرکت کی اور سانحے میں ہلاک ہونے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس معروف امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے منعقدہ صدارتی مباحثے میں شریک ہوئے تھے۔
دونوں امیدواروں نے 90 منٹ کے اس مباحثے میں ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ذاتی حملے بھی کئے۔
ہیرس کا کہنا تھا کہ لوگ ‘تھکاوٹ اور بوریت کی وجہ سے’ ٹرمپ کی ریلیوں کو جلدی چھوڑ دیتے ہیں۔
قبل از وقت رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیرس نے مباحثے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جبکہ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں قومی رائے عامہ کے جائزوں میں قدرے آگے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News