یو این امن مشن میں شامل پاکستانی خواتین فوجی افسروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دستے میں شامل میجر ثانیہ صفدر کو قبرص میں خدمات کی انجام دہی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ دیا گیا۔
میجرکومل مسعود کو وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات پر جینڈ ایڈوکیسی ایوارڈ دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خاتوں فوجی افسران کو یو این نظریات کو فروغ دینے کے دوران شاندار کارکردگی اور عزم پر ایوارڈز دیے گئے۔
یو این انڈر سیکریٹری جنرل اور ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نیویارک کی طرف سے ایوارڈز دیے گئے۔
خواتین افسران نےغیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایوارڈز پاکستان کے غیر متزلزل عزم، امن کی کوششوں میں مثبت کردار کا واضح ثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News