Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپوا نیو گنی، سونے کی کان کی ملکیت پر قبائل میں جھگڑا، 30 افراد ہلاک

Now Reading:

پاپوا نیو گنی، سونے کی کان کی ملکیت پر قبائل میں جھگڑا، 30 افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی میں سونے کی ایک متنازع کان پر متحارب قبائل کے درمیان فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے پولیس کمشنر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو لڑائی روکنے کے لیے ہنگامی اختیارات دیے گئے ہیں جن میں پوری قوت کے ساتھ طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شراب کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور علاقے میں رات بھر کا کرفیو نافذ ہے۔

ملک کے مرکزی پہاڑی علاقوں میں پورگیرا سونے کی کان کے قریب اس وقت سے بدامنی پھیل رہی تھی جب ساکر قبیلے کے ارکان اگست میں اپنے حریف پیانڈے کی ملکیت والی زمین پر آباد ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف اتوار کے روز قبیلوں کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد قبائلیوں کی جانب سے 300 سے زائد گولیاں چلائی گئیں۔

Advertisement

پاپوا نیو گنی کے پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا کہ یہ بگڑتی ہوئی صورتحال غیر قانونی کان کنوں اور آباد کاروں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو مقامی برادریوں کو دہشت زدہ کرنے اور روایتی زمینداروں کو نشانہ بنانے کے لئے تشدد کا استعمال کر رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاعات تھیں کہ پاپوا نیو گنی میں کینیڈا کی ملکیت والی دوسری سب سے بڑی کان کی ملکیت کے لیے لڑائی میں شدت آنے کی وجہ سے عارضی طور پر کام بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے، امریکی صدر
جواب دینا ناگزیر تھا، اسرائیل کو برداشت کرنا پڑے گا، ایرانی سفیر
مشرق وسطیٰ کی آگ بھڑکی تو پوری دنیا کو لپیٹ میں لے گی، انتونیو گوتریس
اسرائیلی بربریت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی
ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
روس کی ایران و اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر