Advertisement

نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات

نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی ہیں، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبریں ملیں گی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی پاکستان عوام کا حق ہے، وقت کی ضرورت تھی جس کے لیے ریفارمزلارہے ہیں، انفرادی طورپرکوئی قانون سازی نہیں ہو گی۔

عطا تارڑنے کہا کہ اجتماعی طورپرفیصلہ ہوگا عوام کے بہتر مفاد میں قانون سازی کی جائے گی۔ ہم آج آئینی ترمیم کے حوالے سے پرامید ہیں اور پرعزم بھی۔ نمبر گیم کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پاکستانی عوام کو تیز اور بروقت انصاف کیلیے اصلاحات کی سخت ضرورت تھی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی فرد واحد کیلئے یہ آئینی اصلاحات نہیں کی جا رہیں۔ جو بھی ہوگا وہ عوام کے اجتماعی مفاد میں ہوگا۔ انصاف کی جلدی اوردہلیز پر فراہمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

عطاتارڑنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی، کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔

Advertisement

وزیراطلاعات نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتیں موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اوراسحاق ڈار صاحب نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، قومی نوعیت کے معاملات میں جو بھی ترمیم ہوگی اس کا فائدہ پوری پاکستانی قوم کو ہونا چاہئے۔

عطا تارڑنے مزید کہا کہ کئی مرتبہ کازلسٹ جاری نہیں ہوتی، نوٹس نہیں دیے جاتے اور آرڈر جاری ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کا نظام ہونا چاہئے، کابینہ کے ممبران موجود ہیں، کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبریں ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کو پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے متحدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، اظفر احسن
بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاح
کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں، وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام
ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر
معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version