کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 17 طالب علم ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نیری کاؤنٹی کے ہل سائیڈ اینڈاراشا پرائمری اسکول کے بورڈنگ ہاؤس میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 17 طالب علموں کی لاشیں جل کر سوختہ ہو چکی ہیں اور ناقابل شناخت ہیں جبکہ 7 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس ترجمان ریسیا اونیاگو کا کہنا ہے کہ اسکول میں 800 طلبا زیر تعلیم تھے جن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں، انہوں نے کہا آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News