مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق 500 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے ہیں، مظاہرین کی جانب سے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کیا گیا۔
مظاہرین نے عملے کو گرڈ سے باہر نکال دیا ہے، مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور ملحقہ علاقوں کے فیڈرز سے ہے۔
پیسکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گلوزئی، محمدزئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈرز زبردستی آن کئے گئے ہیں۔
صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے ناظمین کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News