Advertisement

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کر لی

قومی اسمبلی اجلاس میں آج پیش کی جانےوالی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں 20 سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا، آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر میں ترامیم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں ردوبدل کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی، منحرف اراکین کے ووٹ سے متعلق آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجا جا سکے گا۔

چیف جسٹس کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہو گا، حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے چیف جسٹس لگائے گی۔

آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہو گی، آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن، پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version