افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر کی صبح افغان طالبان نے بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نےافغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیئے گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی دہشت گرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشت گردی کےساتھ اب افغان طالبان کی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News