Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی

Now Reading:

گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی
شہر یار چشتی

گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے کہا ہے کہ حکومت کو گیس کے نئے ذخائر سے آگاہ کیا ہے، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

کراچی میں چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریارچشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیزکے طورپرپاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ  رہے ہیں، پاکستان کی انرجی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہوتی جا رہی ہے۔

شہریارچشتی نے کہا کہ صارفین کوسستی بجلی کی فراہمی پرکام کرناہوگا، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل کا شکار رہا، وفاق کوبجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تجاویزدینے جا رہے ہیں، فیول پرائس اورٹیکسز پر بھی بات ہوئی تھی۔

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ قدرتی گیس 10 ڈالر میں مل رہی ہے، تجویزدی ہے کہ مقامی دریافت ہونے والی گیس کے استعمال کی اجازت دی جائے۔ گیس کو ٹریٹ کرکے لاگت کم کرسکتے ہیں۔

شہریارچشتی نے کہا کہ حکومت کوریٹ آف ریٹرن ڈالرسے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویزدی۔ کیپسٹی ادائیگی کی بات کرکے اصل ایشو سے ہٹا دیا گیا، طلب بڑھنے سے قیمت بھی کم ہوگی۔

Advertisement

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ انرجی سیکٹرکی بہتری کیلئےٹیم ورک ضروری ہے، اصل مسئلہ ایندھن کی قیمت کا ہے، تھرکول کی دو مائنزتیارہیں، یہ غلط ہے پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، پاکستان میں گیس دریافت ہوئی جسکا استعمال نہیں کیا جا رہا

شہریارچشتی نے کہا کہ جو نئے ذخائر ہیں ان کو بجلی بنانے کیلئےاستعمال کیا جائے، موجودہ حالات میں بجلی کی قیمت کیسے کم کرسکتے ہیں،  اس کے لیے حکومت کو اپنا پلان دے رہے ہیں، اپنا حصہ دے رہے ہیں، امید ہے باقی بھی کچھ نا کچھ کریں گے، قادر پور گیس فیلڈ میں تیزی سے پیداوار گھٹ رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقامی گیس سے بجلی کی لاگت بہت کم ہوجاتی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق سب کوسوچنا ہوگا، بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا، ہنگامی بنیادوں پرآئی پی پیزکوملکربجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے متحدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، اظفر احسن
بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاح
کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں، وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام
ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر
معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر