ٹھٹھہ کے عالمی ورثہ مکلی قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ نے حامی بھر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 8 رکنی وفد نے چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی اور مکلی قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور سندھ حکومت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چیف سیکریٹری سندھ اور اقوام متحدہ کے وفد کی لیونگ انڈس، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کمشنرز کو سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے وفد نے سندھ میں موسمیاتی چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا اور سندھ میں موسمیاتی ڈائیلاگ منعقد کرنے کی تجویز دی۔
اقوام متحدہ کے وفد نے سندھ میں توانائی بحران پر تکنیکی تعاون کی بھی پیشکش کی۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی ورثہ مکلی قبرستان کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے وفد نے مکلی قبرستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وفد نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی ورثہ مکلی قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News