پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پرسماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ کیا مقدمے کی بنا پر پاسپورٹ بلاک کریں گے؟
سندھ ہائیکورٹ میں بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پرشہری مبشرپرویز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارشہری نے روس کی شہریت حاصل کرلی ہے، درخواست گزار نے خود اپنی شہریت چھوڑنے کیلئے لکھا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار 2015 سے دبئی میں ہے، ایک مرتبہ پہلے بھی پاسپورٹ کی تجدید کی گئے ہے، لیکن اب ایک مقدمے کا جواز بنا کر پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جارہی ہے۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی سے استفسارکیا کہ کیا مقدمے کے بنا پر پاسپورٹ بلاک کریں گے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے تو 5 کروڑ پاکستانی پاسپورٹ سے محروم ہو جائیں گے۔
ڈپٹری اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ صرف ہیومن ٹریفکنگ کیسز میں پاسپورٹ بلاک کیا جاتا ہے اس پر عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسارکیا کہ آپ کے مؤکل نے شہریت واپس کردی ہے آپ کو معلوم ہے؟
وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ مجھے اس متعلق معلوم نہیں، مؤکل سے معلوم کرکے عدالت کو آگاہ کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News