Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس

Now Reading:

اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور روس کے نائب وزیر اعظم اولیکسی اوورچک نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں شرکت کی۔

روسی نائب وزیر اعظم اولیکسی اوورچک نے کہا کہ پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کو75سال ہوگئے، آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکنامک یونین میں پاکستان کی شمولیت پربھی تبادلہ خیال ہوا، بین الوزارتی کمیشن اجلاس میں تعلقات کو وسعت ملے گی۔

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ روسی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا جزو ہے، باہمی احترام اور مفاد پرمبنی تعلقات مثبت راہ پر گامزن ہیں۔

Advertisement

اسحق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے، روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس میں روسی وزیراعظم کی شرکت کے منتظر ہیں، پاک روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی حمایت پر روس کے مشکور ہیں، اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی؛ ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ تیار کرلی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی؛ گرفتار بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر