پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی نے وفاق کا وجود تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغانستان سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے گزشتہ دور میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر خیبرپختونخوا نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔
وزیراعلیٰ کے پی کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں سے بات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مقصد وفاق کو کمزور کرنا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، وزیر اعلیٰ کے پی خود کو دہشت گردوں کا ہمدرد بنا کر پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ریاست کے خلاف بغاوت ہے۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایک ہی خارجہ پالیسی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News