منگولیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر آؤٹ کر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
سنگاپور کے خلاف منگولیا کی ٹیم صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس منفی ریکارڈ میں سنگاپور کے بولرز کا اہم کردار تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائز اے کا میچ جو ملائشیا کے شہر بانگی میں کھیلا جا رہا تھا منگولیا کی ٹیم سنگاپور کے خلاف صرف 10 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
سنگاپور کے بولر ہرشا بھردواج کی تباہ کن بولنگ نے منگولیا کے بیٹرز کو کریز پر ٹہرنے کا موقع ہی نہیں دیا، انہوں نے اپنے 4 اوورز کے طوفانی اسپیل میں صرف 3 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اکشے پوری 2، راہول شیشدری اور رمیش کالی موٹھو نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سنگاپور نے 11 رنز کا آسان ہدف صرف 5 گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News