سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت ہی عوام کی خدمت کا بہترین نظام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے، ہم نے جمہوریت کی بقا کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کی آبیاری کے لیے ہمارے قائدین اورکارکنان نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ جمہوریت ایسا شاندار نظام ہے جہاں لوگ اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کرتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے جمہوریت کو بہترین انتقام قراردیا، پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت ہی عوام کی خدمت کا بہترین نظام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل اور استحکام کے لیے جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دیں اور بھرپور آواز بلند کی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے سامنے بھی کبھی ہتھیارنہیں ڈالے، جمہوریت کی بحالی ہی ہمارا نصب العین ہے اور جمہوریت ہی اداروں کو مضبوط بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News