سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لیڈر اپنی پارٹی، کارکنوں اورعوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔
کراچی میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گذشتہ ایک ماہ کے بیانات دیکھ لیں کتنا یوٹرن لیا۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ سب کو مفاہمت کے ساتھ لے کر چلے۔ بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں پاپولرہیں توکچھ بھی کریں گے، ایسانہیں ہوسکتا۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ اسرائیلی اخبارمیں بانی پی ٹی آئی سے متعلق کیا چھپا ہےدیکھ لیں۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیارہی نہیں۔ سیاستدان کا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کام ہے ہی نہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پارٹی لیڈردرست راستے پرہوتا ہوتا تو پارٹی اس وقت مضبوط ہوتی۔ سوچی سمجھی سازش کلے تحت سندھ حکومت کے خلاف پروپگینڈا کیا جاتا ہے۔
سینئرصوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لیڈراپنی پارٹی، کارکنوں اورعوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی تو اپنی ذات کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی کےعلاج کےلیے صحت کارڈ نہیں دیکھا جاتا۔ پاکستان اس وقت توانائی کے بحران سے دوچار ہے۔ سیلاب پورے پاکستان میں آیا، صرف سندھ حکومت متاثرین کے گھر بنا رہی ہے۔ کے پی کی عوام کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News