سید خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، راجہ پرویز اشرف، رانا تنویر، عرفان صدیقی، انوشہ رحمان شریک ہیں، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، سید نوید قمر شریک شامل ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے جے یو آئی کے شاہد اختر علی بھی پہنچ گئے ہیں، جبکہ سینیٹر شیری رحمن، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا بھی پہنچ گئے۔
سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر شبلی فراز بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، وہ خصوصی کمیٹی کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریف کریں گے۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے، انہوں نے کہا مجھے مسودے کی کاپی مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News