چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر اور وزیر اعظم نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبورکیے۔ پاکستان اورچین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست رہےہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین ترقی کی منزلیں عبور کر رہا ہے، سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں ترقی او رخوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مسلسل چینی تعاون قابل تحسین ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین نے علاقائی اورعالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا، ہم ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرےعالمی امور پر چین کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News