جنوبی سوڈان میں موجود پاکستانی امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فوجی کمانڈر بھی معترف نکلا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستہ جنوبی سوڈان میں فرض کی ادائیگی میں مصروف ہے جہاں امن اور سلامتی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ ہمیشہ سے پاکستانی ہم دستوں کی ترجیح رہا ہے اور پیچیدہ آپریشنل صورتحال کے باوجود پاکستانی امن دستہ خدمات میں مصروف عمل ہے۔
پاکستانی امن دستےنےشہریوں کی حفاظت کیلئےمشکل حالات میں خدمات انجام دیں اور پاکستانی دستے نے سیلابی صورتحال میں ڈھائی لاکھ آئی ڈی پیز کی حفاظت کی۔
پاکستانی امن دستے کی بہترین کارکردگی پر یواین مشن کے بھارتی فورس کمانڈر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، یواین فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کا تعلق بھارت سے ہے۔
یو این فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے آرمی چیف کو خط لکھا جس میں بھارتی فورس کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل نے اپنے خط میں پاکستانی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفقت اقبال اور کمانڈنگ آفیسرلیفٹیننٹ کرنل شہبازاسلم کی خصوصی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News