Advertisement

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 76واں یومِ وفات

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 76واں یومِ وفات

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 76 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

بابائے قوم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر مزار قائد پر قرآن خوانی ومختلف شخصیات کی آمد ہو گی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

مسلح افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کے موقع پر سیمینارز، کانفرنسز، پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

قائد اعظم کی وفات کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ان کے یوم وفات پر ہزاروں افراد کی ان کی لحد پر حاضری اور مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات اس امر کی گواہی دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم ان سے آج بھی والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں ہوئی،قائد اعظم شعبہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں اپنے آبائی شہر سے کیا اور 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ چلے گئے۔ 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس لوٹ آئے۔

محمد علی جناح پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور وطن واپسی کے کچھ عرصہ بعد ہی قائداعظم کا شمار برصغیر کے مایہ ناز قانون دانوں میں کیا جانے لگا تھا۔

برصغیر واپسی کے بعد قائداعظم نے سیاست میں باضابطہ طور پر حصہ لیا اور 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس کا حصہ بننے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ یہ جماعت برصغیر کے تمام باسیوں کی نہیں بلکہ صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے۔

قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مگر امید کا دامن نہ چھوڑا اور کانگریس کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔ کانگریس کی ہندو نواز پالیسیوں سے تنگ آکر بالآخر 1920 میں قائداعظم نے کانگریس کو خیرآباد کہہ دیا اور آخری سانس تک مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ سے وابستہ اختیار کر لی۔

اسی جماعت کی چھتری تلے ہی قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

Advertisement

قائد اعظم محمد علی جناح جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دِلایا پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور مسلمانانِ ہند 11 ستمبر 1948 کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version