پاک ترک جوائنٹ وینچر ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ترکیہ ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ میں پاک فضائیہ کے تعاون کا معترف ہے، پاکستان اور ترکیہ کا ٹی ایف ایکس کان پراجیکٹ پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترک صدر طیب اردگان نے ایئرچیف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کان فائٹر جیٹ کی تیاری میں سافٹ ویئر انٹیگریشن اور ڈیزائن کو سراہا۔
ترک صدر نے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ماہانہ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، پاک ترک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر منعقد ہوا کرتا تھا۔
پاک ترک جلد ایئرو اسپیس انڈسٹری سے متعلق سفارتی فریم ورک پر دستخط کریں گے، ترک صدر نے ملٹی ڈومین صلاحیتوں کیلئے طے کردہ لائحہ عمل کو سراہا۔
ترک صدر نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجیز میں غیر معمولی پیشرفت کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ 2028 سے اپنے بیڑے میں ٹی ایف ایکس کان شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.
پاک فضائیہ ترکیہ کے ساتھ ٹی ایف ایکس کان طیاروں کی شمولیت کا آغاز کرے گی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News