کرکٹ جنوبی افریقا کو تین سال تک خسارے کے بعد گزشتہ سال ریکارڈ منافع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ مالی سال میں 45.6 ملین ڈالر کا منافع کمایا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کو ایس اے 20 لیگ سے بھی کافی منافع حاصل ہوا ہے، اس لیگ میں سب سے زیادہ شیئر کرکٹ بورڈ کے تھے جس کی وجہ سے اسے 3.02 ملین ڈالر اضافی ملے۔
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ سال بھارت کے ساتھ 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی میزبانی سے بھی کافی آمدنی ہوئی۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر مستقبل میں اسے مزید پرکشش بنانے پر توجہ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News