منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے کانگو پہنچا دی گئی ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق یہ پہلی ترسیل 99 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے اور ہفتہ کو مزید ترسیل سے مجموعی طور پر 2 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو آج منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے، جس کے بارے میں صحت کے حکام کو امید ہے کہ اس وبا کو روکنے میں مدد ملے گی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔
کانگو منکی پاکس وبا کا مرکز ہے جو ہمسایہ ممالک اور دیگر جگہوں پر پھیل چکا ہے لیکن افریقہ میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق باویرین نارڈک کی جانب سے تیار کردہ اور یورپی یونین کی جانب سے عطیہ کردہ خوراکوں کو لے جانے والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دارالحکومت کنشاسا پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News