چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پرحکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے، آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے۔ آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کے حوالے سے چیزیں طے ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم میں ججز کی تقرری کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کو مشترک کیا جائے گا۔
آئینی ترمیم کے تحت نئے ججز کی تقرری ہوگی۔ آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام لوگوں کو جلد انصاف فراہم کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ثالثی کا کردارادا کیا۔
آئینی ترمیم دونوں ایوانوں میں آج ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں حکومتی اراکان کے نمبر گیم پوری ہے۔
آئینی ترمیم میں منحرف ہونے والے ارکان کے ووٹ کے استعمال کو بھی قانونی بنانے کی بات کی گئی ہے۔
دوسری طرف سینیٹ اجلاس کا وقت چاربجے سے تبدیل کرکے شام سات بجے کردیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے وقت تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News