Advertisement

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے

جے یو آئی ف

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پرحکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے، آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے۔ آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کے حوالے سے چیزیں طے ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم میں ججز کی تقرری کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کو مشترک کیا جائے گا۔

آئینی ترمیم کے تحت نئے ججز کی تقرری ہوگی۔ آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام لوگوں کو جلد انصاف فراہم کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ثالثی کا کردارادا کیا۔

آئینی ترمیم دونوں ایوانوں میں آج ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں حکومتی اراکان کے نمبر گیم پوری ہے۔

Advertisement

آئینی ترمیم میں منحرف ہونے والے ارکان کے ووٹ کے استعمال کو بھی قانونی بنانے کی بات کی گئی ہے۔

دوسری طرف سینیٹ اجلاس کا وقت چاربجے سے تبدیل کرکے شام سات بجے کردیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے وقت تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کو پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے متحدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، اظفر احسن
بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاح
کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں، وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام
ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر
معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version