پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے کیا جانے والا احتجاج کے پی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے جس کے بعد ینگ ڈاکٹر ز نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بند کیے جانے والے خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
کے پی حکومت اور وائی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، اسپشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ غفور شاہ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
کمیٹی کو ڈاکٹرز کے مسائل دور کرنے کا اختیار دے دیا گیا، مذاکرات میں 19رکنی ایجنڈے پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News