پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، اور تمام داخلی و خارجی راستے بند تھے، ریڈ زون میں جانے اور باہر نکلنے کے لیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کچھ دیر تک اپنی گاڑی میں موجود رہے، جبکہ پولیس انہیں بار بار گاڑی سے باہر آنے کا کہتی رہی۔
اس موقع پر شیر افضل مروت کے نجی گارڈز نے بھی ان کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش کی، پولیس نے ایک گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا ہے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News