عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے، اوپیک نے 2025 میں آئل کی طلب میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ آئل 2.70 ڈالر سستا ہو کر 69 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل دسمبر 2021 کی کم ترین سطح تک گر گیا ہے، امریکی خام تیل 65 ڈالر سینٹس فی بیرل تک گر گیا ہے۔
امریکی خام تیل 2.85 ڈالر سستا ہو کر 65.82 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق خام تیل سستا ہونے سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی کی شرح مزید کم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News