اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں ہم منصبوں کے درمیان پاک چین اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ کو مزید تقویت ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا بنیادی نوعیت کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا، ملاقات میں سی پیک فیز 2 کی اعلیٰ معیار پر ترقی کے لیےعزم کا اظہار کیا گیا اور سی پیک کے تحت تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی باشندوں، منصوبوں کی حفاظت کا عزم کیا، ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور چینی صنعت کی پاکستان میں ری لوکیشن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News