Advertisement

پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کامیاب رہا، چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کامیاب رہا۔

چینی سفیر نے کہا کہ 4 ماہ کے اندر پاک چین رہنماؤں کی دوبارہ ملاقات قریبی تعلق کا اظہار ہے، چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران متعدد اہم ایم اویوز پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے ہم منصب کے ہمراہ گوادر کے جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کیا، چینی وزیراعظم نے صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔

سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف و دیگرعہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں، چینی وزیراعظم نے ملاقاتوں میں چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین چاہتا ہے چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچیں، پاکستان میں دہشت گردی کا شکار چینی شہری معصوم ہیں۔

Advertisement

چینی شہری پاکستان کی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں زندگی کے تمام مکاتب فکر نے ان حملوں کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی رہنماؤں نے عزم کیا کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑیں گے، رہنماؤں نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملوں کی بھرپور تحقیقات کریں گے۔

چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version