Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجوزہ آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کی اسلام آباد میں بیٹھک

Now Reading:

مجوزہ آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کی اسلام آباد میں بیٹھک

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے مجوزہ آئینی ترمیم پر گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ایک بیٹھک کی۔

اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی اراکین گورنر ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت سینیٹرز اور ایم این ایز شریک ہوئے، اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس سی او سمٹ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں سینیٹرز اور اراکین اسمبلی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر تجاویز طلب کی گئی اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے تجویز کردہ آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان عوام کی فلاح کی ہر قانون سازی پر مثبت کردار ادا کریگی۔

خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد ایم کیوایم اپنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا
بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان؛ ڈی ایم اے کا اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ
بلوچستان کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش؛ تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ
ہم پاک افواج سے ہیں، طالبات کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جذبے بھرا پیغام
اطالوی بحری جہاز ’’آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا‘‘ کا کراچی بندرگاہ پر خیر سگالی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر