وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو شہر اقتدار میں امن و امان کے حوالے سے بڑا مراسلہ بھیج دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی احتجاج نا ہو۔
ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ خاص طور پر ایس سی او کے دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نا بنے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 اکتوبر کو تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر احکامات دیے ہیں۔
فریقین نے ہائیکورٹ کو یقین دلایا کہ ایس سی کے دوران احتجاج نہیں ہو گا جس سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو، ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کوئی بھی غیر قانونی جلسہ یا دھرنا کی اجازت نہیں ہے۔
مراسلے کے مطابق ایس سی او کے دوران سیکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News