اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اوردیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحقیقات میں وزیراعلی مرادعلی شاہ اوردیگرکے ذاتی فائدہ اٹھانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، رکارڈ میں ایسا مواد بھی موجود نہیں جس سے پاورپراجیکٹ پر زیادہ لاگت لگائی گئی ہو۔
عدالتی فیصلے کے مطابق سندھ نوری آباد پاورکمپنی سرکاری نجی شراکت داری کے تحت پہلا منصوبہ ہے، نوری آباد پاورپلانٹ اپنے ڈیزائن کے مطابق بجلی مہیا کر رہا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ کورٹ کے مطابق نوری آباد پاورپلانٹ 2019 سے ابتک منافع بخش منصوبہ ہے، نوری آباد پاورپلانٹ قومی خزانے میں ہر سال اپنا حصہ ڈال رہا ہے اورٹیکس بھی ادا کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News