گیری کرسٹن مستعفی؛ جیسن گلیپسی دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
ہی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا جسے پی سی بی نے فوری منظور کرلیا۔
پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے۔
خیال رہے کہ گیری کرسٹن نے پی سی بی کے معاہدے کے مطابق پاکستان میں قیام سےانکار کیا تھا۔ گیری کرسٹن نے چیمپئنز کپ کے دوران یا اس کے بعد اپنی مکمل دستیابی کو ممکن نہیں بنایا تھا۔
انہوں نے مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت تک آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔
دوسری جانب عاقب جاوید بھی ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار تھے اور گیری کرسٹن کے استعفی کے بعد ان کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
