Advertisement

تھائی لینڈ، اسکول بس میں آگ لگنے سے 23 افراد جھلس کر ہلاک

بنکاک کے ایک اسکول کے بچوں کو لے جانیوالی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے 23 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

یہ بس ملک کے شمال میں اسکول کے دورے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت لوٹ رہی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت بچوں کی ہے۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلوں نے ایک پل کے نیچے بس کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آسمان پر کالے دھوئیں کے بڑے بادل منڈلا رہے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سوریہ جونگرونگرونگ کٹ نے کہا کہ بس انتہائی خطرناک کمپریسڈ قدرتی گیس سے چل رہی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس بینکاک کے شمال میں شاہراہ کو تقسیم کرنے والے کنکریٹ کے بیریئر سے ٹکرا گئی۔

Advertisement

بس تیزی سے آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور اس میں سوار بہت سے لوگ باہر نکلنے سے قاصر رہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ انیس بچے اور تین اساتذہ زندہ بچ گئے ہیں، جن میں سے 16 بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version