سپریم کورٹ نے حکم امتناع دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل حکم امتناع پرپیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو بحال کر دیا۔
وکیل درخواست گزارشہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، پندرہ امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا پیش صرف 4 نے کیے۔
سپریم کورٹ نے علی مدد جتک کی اپیل سماعت کیلئے منظوراور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی ووٹ سے منتخب نمائندگی کی فتح ہے، ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ہونا خوش آئند ہے۔
صوبائی وزیر حاجی مدد جتک نے کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے 2029 تک کا مینڈیٹ دیا ہے خدمت جاری رکھیں گے، پیپلزپارٹی عوام سے کیے وعدے پورے کریگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News