ڈپٹی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپوزیشن جماعت سے ملکی مفاد میں 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کر دی ہے۔
اسلام آباد میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کے شرکا کے خیر مقدم کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں رکن اور مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے، شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، چین کے وزیر اعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے ملاقات کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ایس سی او سیکریٹری جنرل میڈیا کو کانفرنس کے بارے میں بریف کریں گے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تمام اداروں، محکموں نے باہمی تعاون سے بہترین انتظامات کیے ہیں، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں، ملکی مفاد میں 15 اکتوبر کا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر احتجاج ایک سیاسی جماعت کا وطیرہ ہے، غلطیاں دہرانےکی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2021 سے افغانستان ایس سی او اجلاسوں میں شریک نہیں، اور 2021 سے پالیسی چلی آ رہی ہے اس بنیاد پر افغانستان کو دعوت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی دیرنہیں ہوئی پی ٹی آئی کو اپنی غلطی درست کرنی چاہئے، کسی پارٹی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او اجلاس کے بعد کر لے، 15 اکتوبر کو احتجاج سے پی ٹی آئی کو بھی نقصان ہوگا۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی وہی کام کررہی ہے جو 2014 میں کیا تھا، فلسطین سے متعلق کانفرنس میں بھی پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میزبان ہونے کے ناطے ہر ایک کو عزت دینی چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News