
امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے بیلٹ باکسز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
بیلٹ باکسز میں آتشزدگی کے باعث قبل از وقت کاسٹ کیے گئے سیکڑوں ووٹس جل کر خاکستر ہو گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے یہ واقعات واشنگٹن اور وینکوور میں پیش آئے جہاں قبل از پولنگ ڈے پر ووٹ کاسٹ کیے جا رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں قبل از پولنگ ڈے کے لیے موجود بیلٹ ڈراپ باکس پر نامعلوم افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے باکسز کا آگ لگ گئی، حکام نے مزید کہا کہ آگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے۔
حکام نےکہا بیلٹ باکسز میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے خودکار نظام بھی ناکام ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیلٹ باکسز میں لگائی جانے والی آگ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ دوسری جانب حکام نے ووٹس جلنے کے بعد شہریوں کو دوبارہ نئے بیلٹ پیپر پر ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس غیر جمہوری عمل کے پیچھے جو بھی عناصر ملوث ہیں انھیں بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں قبل از پولنگ ڈے کا مقصد بیمار اور بزرگ ووٹرز کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کی سہولت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، گزشتہ روز جوبائیڈن نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے لیے انہیں 40 منٹ تک قطار میں کھڑے ہونا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News